فرنیچر اور لیدر کے شعبے سے منسلک ترکی کا اعلیٰ تجارتی وفد رواں ہفتہ پاکستان کا دورہ کرے گا

منگل 9 فروری 2016 12:08

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ترکی سے فرنیچر اور لیدر کی صنعت سے وابستہ سرمایہ کاروں کا ایک بڑا وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ان کے اس دورے کا مقصد پاکستان اور ترکی کے مابین فرنیچر اور چمڑے کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے ۔ انہیں اس دورے کی دعوت پاک ترک بزنس مین ایسوسی ایشن (پی ٹی بی اے )کی طرف سے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی بی اے اسلم بھٹی نے بتایا کہ متوقع وفد پاکستان میں دونوں شعبوں میں موجود کاروباری امکانات کا جائزہ لے کر بھاری سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔اپنے اس دورے کے دوران وفد پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بھی ملے گا ۔وہ گجرات اور چنیوٹ شہر کا بھی دورہ کرے گا ۔اس کے علاوہ چیمبر آف کا مرس ،حکومتی اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ لیدر اور فرنیچر انڈسٹری کا بھی دورہ کرے گا ۔اسلم بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ وفد کے دورے سے دونوں ملکوں کی معیشت اور صنعت کو مزید فائدہ پہنچے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں