ٹیلی فون کال اخراجات کے حوالے سے پاکستان دنیا کا چوتھا سستا ترین ملک ہے ، انٹرنیشنل ٹیلی کیمونیکیشن یونین کی رپورٹ

منگل 9 فروری 2016 12:15

اسلام آباد ۔ 9 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) ٹیلی فون کال کے اخراجات کے حوالے سے پاکستان دنیا کا چوتھا سستا ترین ملک ہے ۔ انٹرنیشنل ٹیلی کیمونیکیشن یونین ( آئی ٹی یو) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائیل فونز سے اخراجات کرنے کے اوسط ماہانہ اخراجات صرف 2.21 ڈالر یعنی 222.41 روپے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موبائل ٹیلی فون کالز کے اخراجات کے حوالے سے پاکستان دنیا کا چوتھا سستا ترین ملک ہے، جبکہ سری لنکا میں کال کرنے کے اوسط ماہانہ اخراجات دنیا میں سب سے کم ہیں جو صرف 0.97ڈالر ہیں۔ اسی طرح بنگلہ دیش اور ایران دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جہاں پر موبائل فون کے اوسط ماہانہ اخراجات بالترتیب 1.42 اور 2.01 ڈالر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں