نادرا نے سوشل میڈیا پر انتظامیہ کے خلاف سرگرمیوں کی انکوائری شروع کر دی

منگل 9 فروری 2016 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر اس کی ایمپلائز یونین کی جانب سے سرگرمیوں کی انکوائری شروع کر دی ہے یہ انکوائری بعض قابل اعتراض مواد کے بعد کی گئیہے جس میں سوشل میڈیا پر نادرا کی اعلی انتظامیہ کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نادرا نے ان پوسٹس کو انتہائی خطرناک اور افسوسناک قرار دیا ہے اور اس معاملے میں انکوائری کے لئے ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے یہ اقدام نادرا کے نگرانی ڈائریکٹوریٹ کی روشنی کے بعد اٹھایا گیا ہے یونٹ کا دعوی ہے کہ بعض بدنیتی پر مبنی منفی پوسٹیں دیکھی گئی ہے اور نادرا ایمپلائز یونین کے پیج ( PAGE) پر سینئر انتظامی اراکین کی کردار کشی کی کوشش کی گئی ہے اور ان پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں