بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے چین جانیوالا سمگلرگرفتار،منشیات برآمد

منگل 9 فروری 2016 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) بینظیرایئرپورٹ پردوہا کے راستے چین جانے والے سمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے بینظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں براستہ دوحا چین جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ حراست میں لئے گئے مسافر کی شناخت عطاء محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ عطاء محمد کا تعلق صوابی سے ہے۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں