سپریم کورٹ نے اے پی ایس حملے کے 3 مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا

منگل 9 فروری 2016 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے آرمی پبلک سکول پشاور حملے کے تین مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد ر روکتے ہوئے اٹارنی جنرل سے جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس دوست محمد اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے علی رحمان، سخی محمد اور لیک مارو کی سزائے موت پر عملدرآمد روکا جنہوں نے حملے میں سہولت کار اور معاونین کا کردار ادا کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ان مجرموں نے اپنی سزاؤں کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی تاہم وہاں ان کی اپیلوں کی سماعت نہ ہوئی جس کے بعد ان تینوں نے سپریم کورٹ نے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ نے تینوں کی سزاؤں پر عملدرآمد روکتے ہوئے 16 فروری تک نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور اٹارنی جنرل سے پشاور ہائیکورٹ میں مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اب تک کی کارروائی سے متعلق جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں