سپریم کورٹ نے آرمی پبلک سکول حملے کے 3 مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد ر روک دیا
منگل 9 فروری 2016 16:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے آرمی پبلک سکول پشاور حملے کے 3 مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد ر روکتے ہوئے اٹارنی جنرل سے سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔منگل کو سپریم کورٹ کے جسٹس دوست محمد اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے تین مجرموں علی رحمان، محمد زبیر اور تاج محمد کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا، تینوں ملزمان پر اے پی ایس حملے میں دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام تھا، فوجی عدالت نے تینوں مجرموں کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ان مجرموں نے اپنی سزاؤں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی تاہم وہاں ان کی اپیلوں کی سماعت نہ ہوئی جس کے بعد ان تینوں نے سپریم کورٹ نے رجوع کیا۔(جاری ہے)
عدالت میں مجرمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں ٹرائل کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا، فوجی عدالت کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا، جس پر سپریم کورٹ نے تینوں کی سزاؤں پر عملدرآمد روکتے ہوئے اٹارنی جنرل کو 16 فروری تک نوٹس جاری کر دیئے اور اٹارنی جنرل سے پشاور ہائیکورٹ میں مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اب تک کی کارروائی سے متعلق جواب طلب کر لیا ۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ اپیلوں پر فیصلہ ہو چکا ہے تو اس کی کاپی پیش کی جائے، فیصلے کی کاپی پر ججز کے نام اور عہدے نہ لکھے جائیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قومی کھیل بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا،رانا مشہود احمد خان
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس ..
پاکستان مجموعی قومی پیداوار میں 8 فیصد تک نمو حاصل کرسکتا ہے، عالمی بینک
سی ڈی ڈبلیو پی میں 115.45 ارب روپے سے زائد کے 10 منصوبے کلیئر
ایف ڈبلیو او نے قراقرم ہائی وے پر مشکل ترین کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا
یورپی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کا جنت گل کو دو ہفتوں میں افغانستان ڈی پورٹ کرنے کا حکم
مع السلامہ اور الدعوہ اکیڈمی اسلامک یونیورسٹی نے تعاون سے پہلی حج و عمرہ نمائش2024 کا انعقاد
تحریک انصاف کا ججزتقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کا اعلان
قومی کھیل بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا،رانا مشہود احمد خان
آڈیولیک کیس ، سربراہان آئی بی، ایف آئی اے ، پی ٹی اے کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ،جلد تکمیل کی ہدایت
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح ، وزیراعلی مریم نوازشریف میڈیسن لیکرمریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
ملکی معیشت کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے، 30 کمپنیوں پر مشتمل اعلی سطح کا سعودی وفد کل پاکستا ن آرہا ہے،10ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی پریس کانفرنس
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوار میں 8 فیصد تک نمو حاصل کرسکتا ہے، عالمی بینک
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت