پی ٹی آئی کے شفقت محمود پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا چیئرمین نامزد

منگل 9 فروری 2016 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نمبر ون کے چیئرمین پی ٹی آئی کے ایم این اے شفقت محمود کو نامزد کر دیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن چند روز میں جاری ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی اس ذیلی کمیٹی کی پہلے چیئرپرسن شاہدہ اختر علی تھیں جن کا تعلق جے یو آئی فضل الرحمان گروپ سے ہے شاہدہ اختر علی کو اس اہم عہدہ سے سبکدوش کر کے لاہور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے شفقت محمود کو اب یہ عہدہ دیا جا رہا ہے شفقت محمود یہ عہدہ تبدیل کرنے پر راضی بھی ہو گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں