سکیورٹی خدشات:لوک ورثہ نے حکومت سے ڈیڑھ کروڑ روپے مانگ لئے
منگل 9 فروری 2016 16:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) ثقافتی میلہ کے لئے سکیورٹی ایشو کو مدنظر رکھتے ہوئے لوک ورثہ نے حکومت سے ڈیڑھ کروڑ روپے مانگ لئے ہیں ۔ دوسری جانب درجنوں ملازمین نے ای ڈی لوک ورثہ کی چیرا دستیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے عدالتوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ آن لائن کو ملنے والی معلومات کے مطابق درجنوں ایسے لوک ورثہ کے ملازمین ہیں جن کو 20 فیصد الاؤنس نہیں ملا اور انہوں نے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے ۔
گزشتہ دور حکومت میں مستقل ہونے والے ملازمین کو بھی نوکریوں سے برطرف کرنے کی دھمکی بھی دے دی گئی ہے اور تمام ملازمین کو ملنے والا ہاؤس رینٹ بھی ختم کر کے انہیں فاقوں پر مجبور کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا کہ ثقافتی میلہ کے دوران لوک ورثہ ملازمین اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال بھی کر سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
گورنرز بورڈ کی میٹنگ میں لوک ورثہ ملازمین کی سرکاری نوکریوں کو کنٹریکٹ پر کر دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی اعلامیہ جاری ہونا باقی ہے ۔
موقف جاننے کے لئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ فوزیہ سعید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ملازم کی پنشن سمیت مراعات کو نہیں روکا گیا ہے اور مہر گڑھ کا ایک بھی ملازم لوگ ورثہ میں اگر پایا گیا تو مجھے خطاوار سمجھا جائے علاوہ ازیں ہائی کورٹ کے احکامات کے پیش نظر جب تک مقدمات زیر سماعت ہیں ملازمین کو 20 فیصد الاؤنس باقاعدگی سے دیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ثقافتی میلہ کیلئے 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے اور امسال ای ڈی فوزیہ سعید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث ڈیڑھ کروڑ روپے حکومت سے مانگے ہیں تا کہ ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کو بہتر سکیورٹی مہیا کی جا سکےاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو مسلسل وزیراعظم کے ریڈار پر ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر افسران کو او ایس ڈی بنائے ..
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا اجتماع نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں راولپنڈی ..
اسلام ٓباد، چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، احمد ریحان شیخ
نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی ..
ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کاپولیس کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کامعائنہ
ڈی آئی جی آ پر یشنز کا اردل روم کا انعقاد
ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کی ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی پر مامور افسران کو بریفنگ ، افسران سے ملاقات ..
اسلام آباد،11منشیا ت فروش گرفتار،بھا ری مقدار میں چرس، ہیر وئن، آ ئس اور کھلی شراب برآمد
اسلام آبادسے 20 پیشہ ور بھکاریوں گرفتار، مقدمات درج ،کم عمر بچے فلاحی سنٹرز منتقل
اسلام آباد،راہزنی میں ملوث گرو ہو ں کے چار ارکان گرفتار
اسلام آباد،قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث 16اشتہا ری مجرمان گرفتار
ایس پی سٹی زون اور ایس پی رورل زون کی علا قوں میں کھلی کچریو ں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری