سیکیورٹی خدشات،وزیر داخلہ کی وزارت آمدورفت پر عملے کی نقل وحرکت پر پابندی

وزارت داخلہ کا استقبالیہ 30 منٹ کیلئے بند،اسلحہ ،پاسپورٹ ،این او سی کیلئے آنے والے شہریوں کو بھی روک دیاجاتاہے،ذرائع

منگل 9 فروری 2016 20:19

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ کو سیکیورٹی کے شدید خطرات لاحق ہونے کے باعث وزارت میں انکی آمدورفت کے موقع پر افسروں اور عملے کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی لگا دی جاتی ہے جس سے وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان سمیت آر بلاک کے تمام دفاتر کے امور ٹھپ ہو جاتے ہیں۔آن لائن ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی وزارت داخلہ آمد سے قبل آر بلاک سمیت گردونواح میں سرکاری و پرائیویٹ افراد کے نقل وحرکت پر پابندی لگادی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے استقبالیہ کو تیس منٹ کے لیے مکمل بندکردیاجاتاہے وزارت داخلہ میں اسلحہ ،پاسپورٹ ،این او سی سمیت دیگرمسائل کے لیے آنے والے شہریوں کو بھی روک دیاجاتاہے ۔علاوہ ازیں آر بلاک اور گرد ونواح میں موجود دیگر وزارتوں کے عملہ اور افسران کو بھی کمروں میں بندکردیاجاتاہے ۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کی سیکورٹی کو شدید خطرات لاحق ہونے کے باعث وزارت میں آمدورفت کے موقع پر داخلہ کے دیگر افسران وعملہ کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی لگادی جاتی ہے جس سے وزارت امور کشمیر وگلگت بلتستان سمیت آر بلاک کے تمام دفاتر کے امور ٹھپ ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں