صاحبزادہ محمد یعقوب کی سیاسی، سفارتی و ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، راجہ محمد ظفرالحق

منگل 9 فروری 2016 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) ء قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق نے مرحوم لیفٹینٹ جنرل (ر)صاحبزادہ محمد یعقوب کی یاد میں پرسٹن یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے تعزیتی ریفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ محمد یعقوب کی سیاسی، سفارتی و ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ مرحوم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کوا جاگرکرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔

اور بین الاقوامی اداروں میں پاکستان کے موقف کی بھرپور نمائندگی کی ہے جس کو دنیا کے بڑے ممالک نے بھی تسلیم کیا ہے ۔راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ صاحبزادہ محمد یعقوب نے مشرقی پاکستان کے معاملے پر عہدے کی پروا نہ کرتے ہوئے پرنسپل اسٹینڈ لیا تھا خطے اور اسلامی دنیا کے ممالک کے علاوہ اقوام متحدہ اور جنرل اسمبلی میں بھی پاکستان کے بہتر تعلقات کیلئے شبانہ روز کاوشیں کیں ۔

(جاری ہے)

بحیثیت وزیر خارجہ پاکستان ان کی خدمات اعلیٰ سطح پر اعتراف ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم نے 16 سال کی عمر میں پوری دنیا کا چکر لگا کر عالمی حالات سے آگاہی حاصل کی ۔قائدا عظم محمد علی جناح سے انہیں خصوصی عقیدت تھی۔وزریراعظم پاکستان نے ان کی خدمات کے صلے میں خارجہ امور کے دفتر میں ایک بلاک ان کے نام سے منسوب کیا ہے ۔اس موقع پر دیگر مقررین معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان ڈاکٹر سید طارق فاطمی ،ڈاکٹر غضنفر مہدی، وائس چانسلر پرسٹن یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالباسط اور آغا مرتضیٰ پویانے بھی خطاب کرتے ہوئے ان کے نام اسلام آباد میں ایک شاہراہ کو منسوب کرنے کی سفارش بھی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں