جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال

muhammad ali محمد علی منگل 9 فروری 2016 21:38

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے گزشتہ 8 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اعلان کے بعد اب ملک بھر میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بھی بحال ہو گیا ہے۔ پی آئی اے حکام کی جانب سے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اب اپنی شیڈول بکنگ کے حساب سے متعلقہ ائیرپورٹس جا سکتے ہیں۔ گزشتہ 8 روز کے دوران مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات پر پی آئی اے کی انتظامیہ معذرت خواہ ہے۔ جبکہ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد نجی ائیر لائنز نے بھی اپنے کرایوں میں کمی کرنا شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں