صدر ممنون حسین کاآرمی ایوی ایشن کے طیارے کی تباہی کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

منگل 9 فروری 2016 22:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے گجرات میں آرمی ایوی ایشن کے طیارے کی تباہی کے نتیجے میں ہونے والی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے گجرات کے قریب آرمی ایوی ایشن کے تربیتی مشاق طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں انسٹرکٹر میجر اظہر اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن احمد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے لواحقین کے صبرو جمیل کے لئے دعا کی ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں