مغربی کلچر کی بجائے اسلامی ثقافت کو فروغ دیا جائے،ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی

منگل 9 فروری 2016 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) جامع مسجد مدنی D-13اسلام آبادمیں امام الانبیاء وامام اولیاء کانفرنس ،اسلام آبادعلماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی کی زیر صدارت ومولانا راشد محمد جلالی خطیب جامع مسجد ھذاٰکی زیر نگرانی منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر کی معزز شخصیات نے بھر پور شرکت کی ،خصوصی خطاب علامہ پیر صاحبزادہ محمد ابوبکر چشتی (راولپنڈی) نے کیا جبکہ انجمن جلالیہ رضویہ ضلع اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم جلالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،ڈاکٹر محمد اسلم جلالی کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے عربی ادب میں پی۔

ایچ ۔ڈی کی ڈگری مکمل کرنے پر مسجد انتظامیہ کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی،ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہاکہ قرون اولیٰ کی بانسبت ہمارا رشتہ حضور ؐسے کمزور پڑتا جا رہاہے ،اُ ن کے دلوں میں ہماری نسبت زیادہ محبت رسول ؐتھی ،جس کی وجہ سے وہ پوری دنیا پر غالب تھے،قیصر وکسریٰ کے بادشاہ بھی ان کے نام اور کردار سے مرغوب تھے اور کہاکہ آج مسلم امہ ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہے ،ان حالات میں اتباع سنت اور جذبہ محبت رسول ؐکو فروغ دے کر ہی امت مسلمہ عظمت رفتہ کی بحالی کو ممکن بنا سکتی ہے ،مزید کہاکہ مسلم قوم مغربی کلچرکی بجائے اسلامی ثقافت وتمدن کو فروغ دے ،آج ہمیں ویلنٹائن ڈئے اور دوسرے تہواروں کی بانسبت میلادالنبی ؐکو زیادہ جوش وخروش سے منانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد اسلم جلالی نے کہاکہ نبی کریم ؐکی محبت اورتعظیم ہی اصل ایمان ہے ،تعلیمات مصطفیؐکو فروغ دے کر ہی نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچایا سکتا ہے ۔ صاحبزادہ محمد ابوبکر چشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ؐکی ولادت باسعادت کی خوشی کرنا ایک سعادت کاکام ہے لہذاٰ ہمیں چاہیے کہ ذکر مصطفی کو جوش وجذبے سے کریں اور آپؐ کے بتائی ہوئی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں ،کانفرنس کے آخر میں غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی ،اتحاد اہل سنت اور ملک وملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

کانفرنس میں علامہ حسنات احمد صابری،مولانا نیاز احمد قادری(برطانیہ )،علامہ کاشف اشرف تو حیدی ،مولانا رفاقت علی جلالی ،محترم تنویر احمد اعوان (JUP)،قاری فیاض احمد ضیائی ،محترم شفیق قادری ،حافظ آفاق احمد ،محمد محفوظ جلالی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات نے بھر پور شرکت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں