اسلام آباد میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد ، مہر تارڑ چوہدری نثار پر بھڑک اُٹھیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 فروری 2016 11:03

اسلام آباد میں ویلنٹائن ڈے  منانے پر پابندی عائد ، مہر تارڑ چوہدری نثار پر بھڑک اُٹھیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 فروری 2016ء) : اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی جانب سے ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر بات کرتے ہوئے پاکستان کی تجزیہ کار مہر تارڑ نے وزارت داخلہ اور بالخصوص چوہدری نثار ہی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے مہر تارڑ نے کہا کہ لوگ ہمیشہ ایک دوسرے سے پیار کرتے رہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرد اور عورت پیار کے لیے ہی بنے ہیں اس میں چوہدری نثار یا کسی اور کے کچھ کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، مہر تارڑ نے کہا کہ اگر ایس ہی ہے تو پاکستان میں فلمیں اور گانے بنانے پر بھی پابندی عائد کر دینی چاہئیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں