محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

بدھ 10 فروری 2016 11:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دورانخیبرپختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن)، اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور اور کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آج (بدھ) اور جمعرات کے روز گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پارہ چنار میں 06اور چترال میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت پاراچنار منفی 04، ہنزہ منفی 03، گوپس منفی 02،قلات، سکردو،استورمنفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں