اسلام آبادپولیس کا اے ایس آئی ڈکیتوں کی فائرنگ سے شدید زخمی

بدھ 10 فروری 2016 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) وفاقی پولیس کے متعلقہ محکمہ پراسیکوشن کے اے ایس آئی عظمت نواز ڈکیتوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی کے ورثاء نے پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ سے علاج کے لئے مدد مانگی لیکن افسران بالا نے چپ سادھ لی تفصیلات کے مطابق ایک ماہ پلے وفاقی پولیس کے متعلقہ محکمہ پراسیکوشن کے اے ایس آئی عظمت نواز جن کا بیج نمبر 2005 ہے چھٹی پر اسلام آباد سے ساہیوال جا رہے تھے کہ اچانک ڈکیتوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے دوران اے ایس آئی اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں عظمت نواز شدید زخمی ہو گئے تاہم وہاں موجود لوگوں نے ریسکیو کو اطلاع دی جنہوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اے ایس آئی کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ موت کی کشمکش میں ایک ماہ سے بے ہوش حالت میں زیر علاج ہیں دوسری طرف ورثناء کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جبکہ آج عظمت نواز کسی مسیحا کی تلاش میں زندگی کے دن پورے کر رہا ہے ورثاء کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے متعلقہ ادارے سے مدد کے لئے اپیل کی لیکن ہماری کسی نے نہیں سنی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں