پاکستان ریلوے کا امریکی کمپنی سے 75 ریلو ے انجنو ں کی خریداری کا معاہدہ

بدھ 10 فروری 2016 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) پاکستان ریلوے نے امریکی کمپنی جی ای سے 75 انجن خریدنے کا معاہدہ کر لیا جس میں 55 انجن کمپنی تیار کر کے دے گی جبکہ 20 انجن پاکستان میں تیار کیے جا ئیں گے جنکے آ لا ت جی ای کمپنی فرا ہم کر ے گی، انجن 2017ء تک پاکستان کو مل جائینگے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے امریکن کمپنی سے 26 ارب روپے کے 75 انجنوں کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت امریکن کمپنی GE پاکستان کو 55 انجن خود تیار کر کے دے گی جبکہ 20 انجنوں کے پارٹس دے گی جن کو پاکستان میں تیار کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان انجنوں کی لائف 50 سال کی ہو گی یہ ریلو ے انجن 2017 تک پا کستا ن کے حوالے کر دئیے جا ئیں گے، دوسری طرف پا کستا ن ریلو ے کی جا نب سے 2012 میں چائنہ سے 15 ارب روپے مالیت کے 63 انجن خریدے گئے تھے جو خراب پڑے ہیں اور 2014 میں چین سے 2 ہزار ہارس پاور کے 58 انجن منگوائے گئے جن میں سے 16 انجن کے قریب خراب ہو گئے تھے جن کی گارنٹی پانچ سال تھی یہ انجن انڈر گارنٹی میں ہی خراب ہو گئے ہیں ایک انجن کی قیمت 30 سے 35 کروڑ روپے ہے اس وقت ریلوے کے پاس 150 سے زائد انجن خراب پڑے ہیں اس حوالے سے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے چائنہ سے مطالبہ کیا تھا کہ خراب انجنوں کو فوری طور پر تبدیل یا ٹھیک کیا جائے جس کی وجہ سے چائینہ انجینئرز کی 10 سے 12 افراد پر مشتمل ٹیم گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئی ہے جو وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے ساتھ خراب انجنوں کے حوالے سے بات چیت کر رہی کہ اب ان انجنوں کو تبدیل کرنا ہے یا ان کو دوبارہ ٹھیک کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں