سی ڈی اے کی نا اہلی ، پاک سیکرٹریٹ میں درجنوں گٹر ڈھکن نہ ہونے کے باعث غلاظت اگلنے لگے
بدھ 10 فروری 2016 19:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی اداہ (سی ڈی اے) کی نا اہلی کے باعث پاک سیکرٹریٹ کے ایف بلاک کے سامنے درجنوں گٹر ڈھکن نہ ہونے کے باعث غلاظت اگلنے لگے ہیں تاہم سی ڈی اے انتظامیہ کی توجہ شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں میں ہے۔سی ڈی اے کی نااہلی کے باعث پاک سیکرٹریٹ کے درجنوں گٹرز گندگی سے اٹ جانے کے بعد ابلنے لگے ہیں،غلاظت زدہ پانی سیکرٹریٹ کی راہداریوں میں رواں دواں ہوگیا،متعدد گٹرز کے ڈھکن چرا لئے گئے،حساس ترین علاقے سے ڈھکن غائب ہونا بھی سیکورٹی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق پاک سیکرٹریٹ میں موجود درجنوں وزارتوں کی عمارات سی ڈی اے کی سستی و نااہلی کے باعث بدبو اور غلاظت سے اٹی ہوئی سڑکوں کے درمیان پھنس کر رہ گئی ہیں۔(جاری ہے)
سیکرٹریٹ علاقہ جو کہ ایک اندازہ کے مطابق65کنال پر محیط ہے،اس میں بچھی گٹر لائن کو صاف کئے ہوئے کئی سال گزر گئے تو اب وہ گندگی سے بھرنے کے باعث غلاظت شدہ پانی سے ابل پڑے ہیں۔
گٹروں سے کند اور بدبو دار پانی ابلنے سے سی بی ڈی اے اور ایف بلاک کی عمارت گندے پانی کے درمیان پھنس گئی ہیں۔آن لائن نے حقائق جاننے کیلئے متعدد وزارتوں میں جانے والے شہریوں،محمد افضل،سلطان اور عمرگل سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ گندے پانی کی وجہ سے انکے کپڑے پاک نہیں رہتے جس کے باعث وہ نماز تک کا فریضہ ادا کرنے سے قاصر ہیں۔دوسری جانب درجنوں مین ہول اور گٹرز کے لوہے کے بھاری ڈھکن چرا لئے گئے ہیں جو کسی وقت ایک بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں۔حساس ترین علاقے پاک سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر نہ صرف ایس پی کی زیر قیادت سیکورٹی عملہ تعینات ہے بلکہ پورے احاطہ میں بھی سخت ترین سیکورٹی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ڈھکن چوری ہونے کے معاملہ پر حساس ترین علاقہ کی سیکورٹی پر بھی سوالیہ نشان پیدا ہوگئے ہیں۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر سی ڈی اے ترجمان نے بتایا کہ سی ڈی اے ملازمین شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں میں مصروف ہیں تاہم اس حوالے سے کئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور جلد ہی صفائی کا مکمل انتظام کر لیا جائے گا۔۔۔۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، ..
بھارت 5 اگست 2019 اور اس کے بعد لیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ، آصف زر داری
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سمیت مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، صدر ..
صدر کا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، ترکی ..
دہشتگردی کا عفریت پھر اپنا گھناؤنا سر اٹھا رہا ہے، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے ..
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، فرسودہ طریقہ کار ..
اسلام آباد پولیس نے خاتون کے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو ٹریس کرکےگرفتار کر لیا
نوجوانوں کو جدید ٹریڈز میں تربیت کے لئے ٹیوٹا اور نیوٹیک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر بارے اپنی پروپیگنڈہ مہم تیز کر دی ہے، فاروق رحمانی
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا شہید ایس حمید وانی کو خراج عقیدت
ٹیوٹا اور نیوٹیک کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
شہریوں بالخصوص تاجروں ،یوتھ کے مسائل کے حل کیلئے حکومت بھرپور اقدات اٹھا رہی ہے،چوہدری انور الحق
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، آصف علی زر داری
-
بھارت 5 اگست 2019 اور اس کے بعد لیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ، آصف زر داری
-
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سمیت مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، صدر مملکت
-
صدر کا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، ترکی اور قطر کا شکریہ
-
دہشتگردی کا عفریت پھر اپنا گھناؤنا سر اٹھا رہا ہے، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع ہے ، صدر زر داری
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
سعد رفیق نے ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
-
ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا،احسن اقبال کا نیا انکشاف