سردار مہتاب احمد کی استعفیٰ منظور ہونے سے قبل صدر مملکت سے الوداعی ملاقات ،صدر نے ان کی خدمات کو سراہا

بدھ 10 فروری 2016 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان کی استعفیٰ منظور ہونے سے قبل ہی صدر مملکت ممنون حسین سے الوداعی ملاقات ۔

(جاری ہے)

صدر نے ان کی خدمات کو سراہا گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے بدھ کے روز اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے ایوداعی ملاقات کی اور انہیں اپنے استعفے کی وجوہات سے آگاہ کیا صدر مملکت نے ان کی خدمات کو سراہا واضح رہے کہ سردار مہتاب کا استعفیٰ بھی ایوان صدر کو موصول نہ ہوا اور وزیراعظم نواز شریف نے دورہ قطر سے واپسی پر مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں نئے گورنر کا نام فائنل کرکے سردار مہتاب کا استعفیٰ منظور کرکے ایوان صدر کو بھیجیں گے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں