ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ کے لئے متوازن ٹیم تشکیل دے دی گئی، ہارون الرشید

بدھ 10 فروری 2016 21:53

ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ کے لئے متوازن ٹیم تشکیل دے دی گئی، ہارون الرشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 10 فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ کے لئے متوازن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، ٹیم میں اچھے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ کے لئے جو پندرہ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے وہ متوازن ہے اور ہم نے کوشش کی ہے کہ ٹیم میں اچھے کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور صہیب مقصود کو فار م میں آنے کا بھرپور موقع دیا ہے مگر وہ اپنی کارکردگی نہ دکھا سکے انہوں نے کہا کہ جن بولرز نے کارکردگی دکھائی ہے ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ہارون الرشید نے کہا کہ ٹیم میں رومان رائیس ، محمد نواز ، بابر اعظم اور خرم منظور کو شامل کیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بولر لیفٹ آرم ہے یا رائٹ آرم اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ انور علی اچھا پرفارم کررہے ہیں اس لئے وہ ٹیم کا حصہ ہے جبکہ کارکردگی نہ ہونے پر صہیب مقصود ، محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیاہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ڈومیسٹک کرکٹ کو مانیٹرنگ کررہے تھے جس کے بعد ہم نے ان سے کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے اور ان کو ورلڈ ٹی 20 اور ایشیا کپ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں