پہلے میرے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ، جب بہت سارے سیاستدانوں کے نام زیر تفتیش آئے تو قانون تبدیل کرکے جان چھڑا لی گئی

مستعفی ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن خیبر پختونخوا جنرل (ر) حامد خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 10 فروری 2016 22:35

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء ) مستعفی ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن خیبر پختونخوا جنرل (ر) حامد خان نے کہا ہے کہ پہلے میرے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ، جب بہت سارے سیاستدانوں کے نام زیر تفتیش آئے تو قانون تبدیل کرکے جان چھڑا لی گئی ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پہلے آزاد احتساب سیل بنایا گیا اور میرے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی مگر جب بڑے بڑے سیاستدانوں کے کرپشن سکینڈل سامنے آئے اور ہم نے ان پر تفتیش شروع کی تو قانون میں تبدیلی کرکے ہمیں بے بس اور بے اختیار کر دیا گیا ۔

حامد خان نے کہا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کی 30 دن میں تفتیش مکمل کریں نہیں ہو سکتی تو ملزم کو چھوڑ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ میں 60 فیصد روپے کی کرپشن کی جا رہی ہے اور اس کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے میں وقت لگتا ہے اتنے کم وقت میں شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں