جڑواں شہروں میں شدید بارش، بینظیر ایئرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں

جمعرات 11 فروری 2016 13:38

جڑواں شہروں میں شدید بارش، بینظیر ایئرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہیں تعمیرات کے شاہکاروں کی مضبوطی کے پول بھی کھل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد بینظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگی ہیں جبکہ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے مختلف وارڈز میں بھی پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے الٹراساؤنڈ اور دیگر شعبے بند ہوگئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ ایک دو روز تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں