مصر کی کمپنیاں پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں، مصری سفیر
جمعرات 11 فروری 2016 16:44
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر شریف محمد کما ل الدین شاہین نے کہا کہ مصر کی کمپنیاں پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں کیونکہ پاکستان کے اس شعبے میں منافع بخش سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع موجود ہیں۔ اس سلسلے میں مصر کی کمپنیاں پاکستان میں پارٹنرز کی تلاش میں ہیں ،چین پاکستان اقتصادی راہدرای منصوبہ سے مصر کی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے کیونکہ اس سے سوئز نہر تک آسان رسائی میسر ہو سکے گی۔
سیاحت کے شعبے میں بھی پاکستان اور مصر کے مابین باہمی تعاون کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں کیونکہ مصر اس شعبے میں اچھی مہارت رکھتا ہے اور وہ پاکستان کو اپنی سیاحت کی صنعت کو بہتر طور پر فروغ دینے میں مدد سکتا ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مصر کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے مابین عمدہ سیاسی اور فوجی تعلقات ہیں لہذا ن تعلقات سے استفادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کو اپنے تجارتی اور معاشی تعلقات کو بھی بہتر کرنا چائیے کیونکہ اس وقت باہمی تجارت دونوں ممالک میں موجود تجارتی مواقعوں کے مطابق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ براعظم ایشیا ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر ابھر رہا ہے اور اس تناظر میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کا فروغ مصر کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔
شریف محمد کمال ا لدین شاہین نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے اچھے خاصے مواقع پائے جاتے ہیں اور دونوں ممالک اپنے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط استوار کر کے ان مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ مصر کا سفارتخانہ چیمبر کے وفد کے دورہ کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون کرے گااسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ ..
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
سوات، چترال اور خیبر میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
ہم نے زمینی حقائق کے مطابق بلوچستان میں کام کرنا ہے ،نوابزادہ جمال خان رئیسانی
21 اپریل کے ضمنی انتخابات کیلئے انتخابی سرگرمیاں جمعہ کو رات 12 بجے ختم ہوجائیں گی ،قانون کی خلاف ورزی ..
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
وفاقی وزیر ہائوسنگ ریاض پیر زادہ کی پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کو I-12/1 اپارٹمنٹس کے الاٹیوں کو ..
اڈیالہ جیل سے منتقل نہ کرنے کی درخواست: میڈیکل بورڈ کو پرویز الہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
اسرائیل کے ایران پر حملے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، دفتر خارجہ
پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی فائونڈیشن I-12/1 اپارٹمنٹس کے الاٹیوں کو فوری قبضہ دے، وفاقی وزیر ہائوسنگ میاں ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے