وزیر مملکت برائے کیڈ کی ہدایات پر پمز ہسپتال میں اہم تبدیلیاں

ایڈمنسٹریٹر پمز ڈاکٹر الطاف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

جمعرات 11 فروری 2016 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ کی ہدایات پر پمز ہسپتال میں اہم تبدیلیاں کر دی گئی ہیں اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر پمز ڈاکٹر الطاف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور انکی خدمات وزارت کیڈ ی سپرد کر دی گئیں ، ڈاکٹر عائشہ عیسانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر انکی خدمات واپس ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

این آئی آر ایم ہسپتال کے ڈی جی ڈاکٹر فضل مولا کو پمز کے ایڈمنسٹریٹر کا ایڈیشنل چارج دیدیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مطابق تبدیلیاں پمز میں ریفارمز کا پہلا قدم ہیں ۔ پمز میں سروسز کو بہتر بنائیں گے انہوں نے کہا کہ بہت جلد پمز کو مثالی ادارہ بناؤں گا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں