مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے ساتھ انٹرن شپ پر فرائض انجام دیں گے

جمعرات 11 فروری 2016 20:17

اسلام آباد ۔ 11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے ساتھ انٹرن شپ پر فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سیکرٹری سینٹ امجد پرویز نے ایوان کو بتایا کہ بلوچستان‘ فاٹا‘ خیبر پختونخوا‘ پنجاب‘ سندھ‘ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے 46 طلباء و طالبات کو سینٹ سیکرٹریٹ نے انٹرن شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں 26 طلباء اور 20 طالبات شامل ہیں۔ یہ انٹرنیز 15 فروری سے قائمہ کمیٹیوں کے ساتھ منسلک ہو جائیں گے اور قائمہ کمیٹیوں کے امور کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں