سینیٹ میں اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں کے انٹرنیز15فروری سے قائمہ کمیٹیوں کے ساتھ منسلک ہونگے

جمعرات 11 فروری 2016 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) ایوان بالا(سینیٹ) میں اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں کے انٹرنیز15فروری سے قائمہ کمیٹیوں کے ساتھ منسلک ہونگے،8یونیورسٹیوں کے46طلبا وطالبات جن میں20طلباء اور26طالبات شامل ہیں،سینیٹ کی35قائمہ کمیٹیوں کے ساتھ کام کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران سیکرٹری سینیٹ نے اعلان کیاکہ اسوقت اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلباو طالبات جو کہ سینیٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت سینیٹ میں انٹرن شپ کریں گے۔

طلباء طالبات کا تعلق ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزادکشمیر،گلگت بلتستان اوفاٹا سے ہے،15فروری سے یہ46طلباء طالبات سینیٹ کی35قائمہ کمیٹیوں کے ساتھ کام کا آغازکریں گے۔ان طلباء طالبات میں20طلباء اور26طالبات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں