سینیٹ اجلاس میں فاطمہ ثریابجیااورسابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ملک محمد علی خان کی وفات پر الگ الگ تعزیتی قراردادوں کی منظوری دی گئی

جمعرات 11 فروری 2016 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) سینیٹ کے اجلاس میں فاطمہ ثریابجیااورسابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ملک محمد علی خان کی وفات پر الگ الگ تعزیتی قراردادوں کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی صدارت میں شروع ہوا اجلاس میں ایم کیو ایم کی سینیٹرخوش بخت شجاعت نے فاطمہ ثریابجیا کی وفات پرتعزیتی قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دی جبکہ قائدایوان سینیٹرراجہ ظفرالحق نے فاطمہ ثریابجیاکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی ۔سینیٹرہدایت اﷲ نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ملک محمدعلی خان کی وفات پرتعزیتی قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں