پاکستان میں امریکہ کی تکنیکی معاونت سے توانائی کے شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پروگرام کا آغاز
جمعرات 11 فروری 2016 22:14
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) پاکستان میں شفاف توانائی کے شعبہ میں 3 ملین ڈالر کی امریکہ کی تکنیکی معاونت سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکا کے توانائی کے محکمہ نے وزازرت منصوبہ بندی ترقی اور اصلاحات، وزارت پانی و بجلی اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کیلئے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
تین سال پروگرام کے تحت امریکی ماہرین پاکستانی ماہرین کے ساتھ ملکر تو انائی کے شعبہ میں مربوط منصوبہ بندی اور شفاف توانائی کے شعبہ میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکمت عملی مرتب کرینگے۔ امریکی محکمہ توانائی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جوناتھن ایلکنڈ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ شراکت داری کیلئے پرعزم ہے۔(جاری ہے)
ہم توانائی مسائل کے خاتمہ اور مشترکہ منصوبوں پر ملکر کام کر رہے ہیں تاکہ شفاف تو انائی کے شعبہ کی استعداد سے فائدہ حاصل کیا جا سکے۔
یہ پروگرام پاک امریکا شفاف توانائی کے شعبہ میں اشتراک کار کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اورا س حوالے سے اکتوبر 2015ء میں صدر اوباما اور وزیراعظم محمد نوازشریف نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری سے پاکستان میں شفاف تو انائی کی مدد سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی تیار کرنے کیلئے نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جس سے 3 کروڑ پاکستانی استفادہ کرینگے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری