2018کے انتخابات میں ہماری جماعت ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پرحصہ لے گی، ڈاکٹر محمد امجد
ملک بھر میں اے پی ایم ایل کے ہونے والے ورکرکنونشنز پارٹی کو ملک کی بڑی سیاسی طاقت بنانے کی تحریک کا آغاز ہیں، گفتگو
جمعرات 11 فروری 2016 22:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اے پی ایم ایل کے ہونے والے ورکرکنونشنز پارٹی کو ملک کی بڑی سیاسی طاقت بنانے کی تحریک کا آغاز ہیں۔2018کے انتخابات میں ہماری جماعت ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پرحصہ لے گی۔ آل پاکستان مسلم لیگ منظم اورمستحکم ہورہی ہے، ملک بھر میں تنظیم سازی اپنے آخری مراحل میں ہے،لوگ جنرل(ر)پرویز مشرف کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے جوق در جوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں پنجاب اور کے پی کے سے آئے پارٹی وفود سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کو عوام ان کی آٹھ سالہ کارکردگی کی بنا پر پسند کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
عوام جانتے ہیں کہ مختلف ادوار میں حکمران ان کے جذبات سے کھیلتے اورانہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے آئے ہیں صرف پرویز مشرف وہ شخصیت ہیں جنہوں نے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا۔
یہی وجہ ہے کہ آج ملک بھر اور بیرون ممالک سے بڑی تعداد میں عوام و خواص پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ ملک بھر کے مختلف بڑے شہروں اور برطانیہ میں عظیم الشان ورکرز کنونشنز کروا کر ثابت کرے گی کہ ملک میں تیسری بڑی سیاسی قوت ہماری ہی جماعت ہے۔انہوں نے بتایا کہ آل پاکستان مسلم لیگ 13فروری کو مرکزی پنجاب، 19فروری کو مظفرآباد، 20فروری کراچی میں سندھ کنونشن،21فروری فیڈرل کیپیٹل، 24فروری یوتھ ونگ پنجاب، 28فروری لندن، یکم مارچ مانچسٹر،8مارچ شعبہ خواتین اور12مارچ کو ساؤتھ پنجاب میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور بلوچستان میں ورکرز کنونشنز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
ایئر سیال سیالکوٹ کی پہچان اور پاکستان کا فخر ہے،ریاض الدین شیخ
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
کرکٹ آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے شیڈول کا اعلان
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
حج 2024کے موقع پر حجاز مقدس میں فرائض سرانجام دینے والے معاونین کے انتخاب کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروس نے نتائج ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار