اوپن یونیورسٹی نے مختلف تعلیمی پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 12 فروری 2016 11:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2015ء میں پیش کئے گئے مختلف تعلیمی پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ان پروگرامز میں اے ٹی ٹی سی ‘ پی ٹی سی ‘ سی ٹی ‘ بی ایڈ ‘ میٹرک ‘ ایف اے ‘ ایم فل )تاریخ( اور ایم ایس سی شماریات شامل ہیں۔ ان تمام پروگراموں کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ رزلٹ کارڈز طلبہ و طالبات کو ان کے پتوں پر بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات ‘ سہیل نذیر رانا کے مطابق بی اے پروگرامز کے نتائج تیاری کے آخری مراحل میں ہیں ‘ امید ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران بی اے پروگرام کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سمسٹر بہار 2015ء کے فائنل امتحانات کے لئے ملک بھر میں 283۔

(جاری ہے)

امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ 6۔لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا تھا۔

دریں اثناء سمسٹر بہار 2016ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے مختلف پروگرامز کے داخلے چاروں صوبوں ‘ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں جاری ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس ملک کے طول و عرض میں قائم یونیورسٹی کے 44۔علاقائی کیمپسسز اور 100۔سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ‘ یونیورسٹی کے علاقائی کیمپسسز اور رابطہ دفاتر کے ایڈریس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں