مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی کاروں، لائٹ کمرشل گاڑیوں، ویگنوں اورجیپوں کی فروخت میں57 فیصد کا نمایاں اضافہ
جمعہ 12 فروری 2016 11:39
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2015-16ء کے پہلے 7ماہ کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی کاروں، لائٹ کمرشل گاڑیوں، ویگنوں اورجیپوں کی فروخت میں57 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹوموٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال میں جولائی2015ء تا جنوری2016ء کے دوران ملک میں تیارکی جانے والی گاڑیوں کی فروخت کا حجم ایک لاکھ33 ہزار437 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال2014-15ء کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کے 85 ہزار135 یونٹس فروخت کئے گئے تھے۔
شعبہ کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ملک میں تیارکی جانے والی چھوٹی گاڑیوں کی فروخت کی شرح میں مزید15 فیصد اضافہ متوقع ہے اورمالی سال کے اختتام تک دو لاکھ6 ہزار777گاڑیوں کی فروخت کا امکان ہے۔(جاری ہے)
پاما کی رپورٹ کے مطابق پاک سوزوکی کی فروخت رواں مالی سال میں 9فیصد تک بڑھ گئی اور کمپنی نے مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران83ہزار188 گاڑیاں فروخت کی ہیں جبکہ انڈس موٹرز کی فروخت میں 7 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور کمپنی کی تیارکردہ 36 ہزار448 گاڑیاں فروخت کی گئیں۔
اسی طرح ہنڈا اٹلس کارز کی فروخت کا حجم 13ہزار625 یونٹس تک بڑھ گیا۔ ماہرین نے کہا ہے کہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت کی شرح میں ہونے والا اضافہ خوش آئند ہے اور اس سے ملکی معیشت کی ترقی کا اشارہ ملتا ہے اور ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوا ہے جوموجودہ حکومت کی کاروبار دوست اور دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کا مظہر ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار