سال2015ء کے دوران سنہری بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں40فیصد اضافہ

جمعہ 12 فروری 2016 11:39

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) گذشتہ سال2015ء کے دوران سنہری بینک لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں40فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سنہری بینک کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال2015ء کے دوران سنہری بینک نے دو ارب21کروڑ روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل کیا ہے ، 31دسمبر کو ختم ہونے والے سال کیلئے بینک کی فی حصص آمدنی2.01 روپے رہی ہے۔ سنہری بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حصہ داروں کیلئے 1.25 روپے فی حصص کے کیش ڈیوڈنڈ کی منظوری دی ہے جو فی حصص 12.5 فیصد ہے۔ سال 2014ء کے مقابلہ میں گذشتہ سال کے دوران سنہری بینک کے بعد از ٹیکس نفع میں39.87فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں