پاکستان سپر لیگ میں ہفتے کو دو میچ کھیلے جائینگے

جمعہ 12 فروری 2016 12:34

پاکستان سپر لیگ میں ہفتے کو دو میچ کھیلے جائینگے

شارجہ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ میں ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ پاکستان سپر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر ٹیم ٹائٹل کے حصول کے لئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں (آج) کے پہلے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق چار بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔اسی روز کا دوسرا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ دونوں میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 23فروری کو دبئی میں رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں