کچی آبادی کیس،سی ڈی اے کے سب انسپکٹر انفورسمنٹ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 12 فروری 2016 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے کچی آبادی کیس میں سی ڈی اے کے سب انسپکٹر انفورسمنٹ عبدالحمید خان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ جمعہ کے روز سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے سی ڈی کے سب انسپکٹر انفورسمنٹ عبدالحمید خان کے مقدمے کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے تفتیشی افسر افضل خان نیازی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر اسلام آباد میں کچی آبادیوں کے قیام میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم کی درخواست ضمانت مورخہ 11 فروری کو سپیشل جج سینٹرل جج کی عدالت سے خارج ہوئی تھی جس کے بعد احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا لہذا مزید تفتیش کے لئے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے ۔ عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے 25 فروری کو عبوری چالان کے ساتھ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ واضح رہے کہ کچی آبادی کیس میں سی ڈی انفورسمنٹ کے شعبہ تیس افسران جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ، انسپکٹر اور سب انسپکٹرز شامل ہیں کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں ۔ ان میں سے متعدد افسران کو عدالت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں