کیبل آپریٹرز جو اپنا نظام ڈیجیٹلائز کرے گا اسے دس سال کا لائسنس بطور انعام ددیا جائیگا ‘ چیئر مین پیمرا

جمعہ 12 فروری 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) چیئر مین پیمرا ابصار عالم نے کہاہے کہ کیبل آپریٹرز جو اپنا نظام ڈیجیٹلائز کرے گا اسے دس سال کا لائسنس بطور انعام ددیا جائیگا ‘ ریجنل دفاتر میں ہیلپ ڈیسک بنایا گیا جو کیبل آپریٹرز کی رہنمائی کریگا ‘ہیلپ ڈیسک کی نگرانی ہیڈ آفس سے کیمرہ پر نگرانی ہوگی ‘قانون کی خلاف ورزی پر بہت جلد پالیسی لیکر آئیں گے ‘ تیس مئی2016 میں کراچی، لاہور، کوئٹہ، ملتان، حیدر آبا اور حسن ابدال میں ڈیجیٹلائزین مہیا کردیا جائے گا۔

جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پیمرا ابصار عالم نے کہاکہ پاکستان کے بڑے رینویو جنریٹر کیبل آپریٹر ہیں ‘70 فیصد ریونیو کیبل آپریٹر سے ملتا ہے انہوں نے کہا کہ پیمرا نے رجسٹریشن کے لئے آن لائن نظام لارہے ہیں انہوں نے کہاکہ کیبل آپریٹرز کیلئے سال کی فیس ختم کردی ہے انہوں نے کہاکہ ریجنل دفاتر میں ہیلپ ڈیسک بنایا گیا جو کیبل آپریٹرز کی رہنمائی کرے گا ‘ہیلپ ڈیسک کی نگرانی ہیڈ آفس سے کیمرہ پر نگرانی ہوگی انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر پیمرا کی تمام ویب سائٹ کو اردو میں کردیا ہے ‘کیبل آپریٹرز کے تمام فارمز اردو میں کردئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ کیبل آپریٹر کی کیبل ٹی وی انڈسٹری ڈیکلیر کیا جائے دیجیٹل باکس کیلئے میڈیا کو انڈسٹری ڈیکلیڑ کرانے کے حکومت سے درخوست کی ہے انہوں نے کہاکہ کیبل آپریٹرز جو اپنا نظام ڈیجیٹلائز کرے گا اسے دس سال کا لائسنس بطور انعام ددیا جائیگا ہم اب ڈیجیٹل دور کی جانب گامزن ہیں جس کا صارفین کو فائدہ ہوگاابصار عالم نے کہاکہ تیس مئی2016 میں کراچی، لاہور، کوئٹہ، ملتان، حیدر آبا اور حسن ابدال میں ڈیجیٹلائزین مہیا کردیا جائے گااینا لوگ سے ڈیجیٹل نظام 30 ستمبر 2016 تک مکمل ڈیجیٹلا ئزین کرلی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیبل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین خالد آرائیں نے کہاکہ ہم چیئرمین پیمرا کے شکرگزار ہیں اگر ٹیکس ہولی ڈے ملنے سے صارفین کو بہت فائدہ ہوگاڈیجیٹلائزین کے لیے دی گئی تاریخ میں کام مکمل کرنی یقین دہانی کراتے ہیں پورے پاکستان میں تین سے ساڑھے تین کروڑ باکس درکار ہوں گے کیپٹن رجبار صدر کیپ نے کہاکہ باکسز کے لئے ٹیکس ہالی ڈے پر عملدرآمد جلد از جلد کیا جائے ‘ہم نے اپنے اختلاف بھلا کر چئئرمین پیمرا سے درخوست کی جو انھوں نے تسلیم کی ہمیں خوشی ہے ‘ہم پیمرا کا نام روشن کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

ابصار عالم نے کہاکہ پہلے مرحلے میں شہروں میں ڈیجیٹلائزین کریں گے ‘ہم کوشش کررہے ہیں ہم نے انکے جائز مطالبات تسلیم کرلئے ہیں انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں شہروں میں ڈیجیٹلائزین کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں ہم نے انکے جائز مطالبات تسلیم کرلئے ہیں ‘قانون کا نفاذ سب پر کریں اوپر سے نیچے قانون لاگو کریں گے ‘قانون کی خلاف ورزی پر بہت جلد پالیسی لیکر آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اگر چینل سے کیبل آپریٹرز پیسے لے رہے ہیں انکی شکایت موصول نہیں ہوئی ‘ہمار جو بھی منصوبہ ہوگا سب کو آگاہ کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ آج دو ماہ بار دن کا حساب دے رہا ہوں ‘جو شکایات مل رہی ہیں انکا ازالہ جلد کیا جائے گاانہوں نے کہاکہ میں بہتر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بہتر تعلقات بنانا چاہتا ہوں ‘چاپتا ہوں کہ صحافی خود سے ضابطہ اخلاق پر عمل کریں ‘چاہتے ہیں کہ آرٹیکل 19 کی پاسداری کی جائے ‘ڈی ٹی ایچ اور ڈیجیٹل نظام میں کوئی چیز دخل انداز نہیں ہوگی ‘چینل بڑھیں گے تو نئے ایرا میں داخل ہوسکیں گے انہوں نے کہاکہ لینڈنگ رائٹس سمیت تمام ایشوز حل کررہے ہیں چاہتے ہیں کہ میڈیا ہاوسز خود ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں