چیئر مین سینیٹ کی حکومت سے گھر کی تعمیر کیلئے 10کروڑ روپے مانگنے کی خبروں کی تردید

منسٹر انکلیو میں خالی پلاٹ پر گھر کی تعمیر کی پیشکش کی گئی تھی ،میں اپنے عہدے پر قائم رہنے تک اس مکان کی تعمیر رکوادی ہے ، رضاربانی

جمعہ 12 فروری 2016 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بطور چیئر مین سینیٹ حکومت سے گھر کی تعمیر کیلئے 10کروڑ روپے مانگنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ بطور چیئر مین سینیٹ حلف اٹھانے کے بعد مجھے بریفنگ دی گئی کہ چیئر مین سینیٹ کیلئے منسٹر انکلیو میں پلاٹ خالی پڑا ہے جس پر آئندہ کچھ عر صے تک گھر کی تعمیر شروع کر دی جائے گی مگر میں نے گھر کی تکمیل کا عمل روک دیا اور ہدایت کی کے میر ے بطور چیئر مین سینیٹ رہنے تک یہ گھر تعمیر نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے اختتام پراظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میر ے بعد جو چیئر مین سینیٹ آئے گا اسکی اجازت کے بعد اپ یہ گھر تعمیر کر لیں۔انہوں نے کہا کہ میں اخباروں میں چھپنے والی خبر وں کی تردید کر تا ہوں،میں نے اور سینیٹ سکر ٹریٹ نے اس حوالے سے حکومت سے پیسے نہیں مانگے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں