میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے اقدامات سے میڈیا کو آگاہ رکھا جائیگا،ابصار عالم

کیبل آپریٹرز پیمرا کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں آپریٹرز کے آلات درآمد کرنے کیلئے این او سی کا طریقہ کار آن لائن کردیا ہے ، چیئرمین پیمرا کی کیبل آپریٹرز کے نمائندوں کے ہمرا ہ پریس کانفرنس

جمعہ 12 فروری 2016 19:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے اقدامات سے میڈیا کو آگاہ رکھا جائیگا کیبل آپریٹرز پیمرا کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں کیبل آپریٹرز کے آلات درآمد کرنے کیلئے این او سی کا طریقہ کار آن لائن کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اسلام آباد میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم اور کیبل آپریٹرز کے نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا انڈسٹری اور ادارے کی بہتری کیلئے تمام اقدامات سے میڈیا کو آگاہ رکھا جائیگا چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز پیمرا کے سب سے بیڑ سٹیک ہولڈرز ہیں اس کیلئے کیبل آپریٹرز کی آسانی کے لئے پیمرا کا تمام ضوابط اردو میں کردیا ہے کیبل آپریٹرز اور صارفین کی آسانی کیلئے آلات بیرون ممالک سے درآمد کئے ہیں این او سی کے حصول کا طریقہ کار آن لائن کردیا ہے سسٹم کو آن لائن کرنے سے کیبل آپریٹرز کو آسانیاں آئینگی صارفین اپنی پسند کے ٹی وی چینل دیکھ سکیں گے اور جتنے چینل دیکھے گئے اتنا ہی بل ادا کرینگے ابصار عالم کا کہنا تھا کہ پیمرا کے تمام علاقائی دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کردیئے گئے ہیں علاقائی دفاتر میں بہتری کیلئے قائم ہیلپ ڈیسک کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائیگی میڈیا اور اس سے منسلک شعبوں کو صنعت کا درجہ دینے کیلئے حکومت سے سفارش کرینگے انہوں نے کہا کہ کیبل نیٹ ورک کو ڈیجیلائزیشن کریں اس سلسلے میں پہلے دس بڑے شہروں میں شروع کیاجائے گا جس میں کراچی لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی کوئٹہ سکھر حسن ابدال ملتان پشاور فیصل آباد اور سرگودھا شامل ہیں تمام ڈیجٹلائزیشن کو تیس ستمبر سے ملک بھر میں مکمل کرلیا جائے گا ارو یہ ڈیجٹلائزیشن کرنیوالے کیبل آپریٹرز کے لائسنس کی دس سال کیلئے تجدید کی جائے گی اس موقع پر چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے بنائی گئی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور کیبل کو صنعت کا درجہ دینے کیلئے پیمرا کی کوششوں کو سراہا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں