ایس ای سی پی نے ورچوئل ون سٹاپ شاپ کے تحت کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی

جمعہ 12 فروری 2016 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء ) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے اپنی نئی سہولت ورچوئل ون سٹاپ شاپ کے تحت کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔ اس سہولت کے تحت دو کمپنیوں،’ بسمعہ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پرائیوٹ لمیٹیڈ اور کیمیکس کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر موجود، ورچوئل ون سٹاپ شاپ ایک ہی وقت میں ایس ای سی پی، فیڈل بورڈ آف ریونیو اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ کے اداروں سے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

اس سہولت کے ذریعے درخواستوں کی وصولی شروع کرنے سے پہلے ایس ای سی پی کی ورچوئل ون سٹاپ شاپ کے ذریعے رجسٹریشن کی دخواست جمع کروانے کے طریقہ کار اور اس کی افادیت کے بارے میں تمام شراکت داروں اور کاروباری حضرات کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے متعدد سیشن منعقد کئے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ایس ای سی پی، ایف بی آر اور ای او بی آئی نے کمپنی رجسٹریشن، ٹیکس رجسٹریشن اور ای او آئی بی رجسٹریشن کو ایک ہی پلیٹ فارم پر فراہم کرنے کے لئے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے تھے۔

ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب اس سہولت میں کمپنی رجسٹریشن کے تین مراحل یعنی کمپنی کے نام کی ریزرویشن ، کمپنی کی رجسٹریشن اور کمپنی کی تصدیق شدہ دستاویزات کی فراہمی کو بھی ایک ہی جگہ یکجا کر دیا گیا ہے۔ ورچوئل ون سٹاپ شاپ کو ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال نے تشکیل دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں