بھارت توانائی سیکٹر میں پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی مسعود خان
جمعہ 12 فروری 2016 22:41
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت توانائی سیکٹر میں پاکستان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے، پاکستان کو اپنے ایٹمی پروگرام کی ترقی کے دوران ہر قسم کی پابندیوں کے علاوہ امتیازی سلوک کیا گیا، پاکستان کیساتھ امتیازی سلوک اور دہرے معیار کا خاتمہ کیا جائے، پاکستان کو امریکہ کیساتھ سول جوہری معاہدے کیلئے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔
بدھ کو آئی ایس ایس آئی میں نیوکلیئر پیپر سیریز سے متعلق تین رپورٹس کے اجراء کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ایٹمی پروگرام پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کیلئے متعدد تجاویز پیش کیں لیکن بھارت نے کوئی مناسب جواب نہیں دیا۔(جاری ہے)
پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی چاہتا ہے لیکن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان ایک ایٹمی ریاست ہے جو ایک حقیقت ہے، پاکستان اپنے ایٹمی پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریگا، پاکستان کی نیوکلیئر توانائی کی جائز ضروریات ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرممنٹ افیئرز خالد بنوری نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں پہل نہیں کی، ہماری ایٹمی صلاحیت کا مقصد علاقائی سیکورٹی کو برقرا رکھنا اور جنگ سے کنارہ کشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے نزدیک ایٹمی ہتھیار وقار کیلئے ہیں جبکہ پاکستان کا مقصد بیرونی جارحیت روکنا تھا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم، سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا ..
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن ..
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے چیف سیکیورٹی افسرتعینات
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے،قدسیہ راجہ
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
مختلف وفاقی وزارتوں، ڈویژنز میں اہم تعیناتیوں، آسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیار ختم
لاڈلہ راج کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی نے پھر سراٹھا لیا، اخونزادہ چٹان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس