کشمیر کونسل یورپین یونین کا مقبول بٹ اور افضل گرو کی برسی کے موقع پر برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 12 فروری 2016 22:41

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) کشمیر کونسل یورپین یونین نے معروف کشمیری حریت پسند رہنماؤں مقبول بٹ اور افضل گرو کی شہادت کی برسی کے موقع پر جمعہ کو برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیریوں اور انکے حامی افراد نے بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین نے بھارت کی جانب سے کشمیری رہنماوں مقبول بٹ او افضل گرو کو بغیر کسی مناسب عدالتی کارروائی کے پھانسی دینے اور نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں دفن کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہداء کے جسد خاکی کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا جائے۔

کشمیر کونسل یورپین یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہنماؤں کے جسد خاکی جیل میں دفن کرنا بھارتی حکومت کا غیر انسانی فعل ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں