موسم سرما مارچ تک پاکستان میں ڈیرے ڈالے رکھے گا، محکمہ موسمیات
ہفتہ 13 فروری 2016 11:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما مارچ تک پاکستان میں ڈیرے ڈالے رکھے گااور اس برس ایلنینو کے باعث موسم سرما کی بارشیں تاخیر سے ہورہی ہیں۔ موسم سرما اس سال بار بار اپنا رنگ بدلتا رہا، دسمبرمیں خشک سردی کا راج رہا تو جنوری دھند میں لپٹا رہا، پھربالائی علاقوں میں بارشیں اور شمالی علاقوں میں برف باری فروری میں ہوئی۔
جاڑے کی بارشیں اتنی تاخیر سے ہونے کی وجہ ایلنینوہے،جو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہر 4 سے 5 سال کے بعد آتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف کے مطابق دنیا کے سمندر معمول سے زیادہ گرم یا ٹھنڈا ہو جائے تو موسم میں جو تبدیلی آئے گی وہ ایلنینو کا سال ہو گا۔ اس سے پاکستان میں بارشوں کی ٹائمنگ تبدیل ہو جاتے ہیں۔(جاری ہے)
ماہرین کہتے ہیں کہ ابھی سرما کی بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری اور بھی ہو گی، موسم بہار دیر سے اپنے جوبن پرآئیگا۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دس دن میں ایک ایسا بارش کاسپیل آئے گا جس میں لگے گا سردی واپس آ چکی ہے، سردی کا یہ آنا جانا اگلے دو ماہ تک جاری رہے گا ،ونٹر مارچ کے آخر تک چل سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 10 دنوں میں کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 30 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ جائے گالیکن بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری والے دنوں میں کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں پر رد عمل سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید
صحافیوں کو پیشہ وارانہ طور پر مضبوط ہونا چاہیے ، پیشے سے گہری وابستگی اور فرض شناسی انتہائی ضروری ہے، ..
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کردئیے
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر
اسلام آباد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
دوبئی سے غیر قانونی طور پر موبائل فون لانے والے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جعلی انجن آئل بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن ، دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا