وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمینٹ پروگرام کے تحت 25 ہزار نوجوان لڑکے اورلڑکیاں زیر تربیت ہیں،نیو ٹیک

ہفتہ 13 فروری 2016 12:01

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمینٹ پروگرام (پی ایم وائی ایس ڈی پی) کے تحت نوجوانوں کی فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کے دوسرے مرحلے میں ملک بھر کے 317 سرکاری اور نجی اداروں میں 25 ہزار نوجوان لڑکے اورلڑکیاں زیر تربیت ہیں جبکہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 24 ہزار 834 نوجوانوں نے مختلف شعبوں میں ہنر مندی کی تربیت کامیابی سے مکمل کی ۔

(جاری ہے)

فنی اور پیشہ وارانی تربیت کے قومی کمیشن ( نیو ٹیک) کے حکام کے مطابق پروگرام کے آئیندہ معحلہ میں تربیت حاصل کرنے کی سہولیات میں اضافہ کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضرورتوں کے مطابق مختلف شعبوں میں فنی و پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ نیو ٹیک خواتین کو با اختیار اور با روزگار بنانے پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے اور تربیتی پروگرام کے تحت مختلف ٹریڈز میں خواتین کیلئے بھی کئی نئے پروگرام متعارف کروائے گئے ہیں اور خواتین ان ٹریڈز میں تربیت حاصل کرنے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں