ادب سے شغف رکھنے والوں نے فیض احمد فیض کا 105واں یوم پیدائش منایا

ہفتہ 13 فروری 2016 12:11

ادب سے شغف رکھنے والوں نے فیض احمد فیض کا 105واں یوم پیدائش منایا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔ گلوں میں رنگ بھرے، بادِ نو بہار چلے۔ اور مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ جیسے لازوال شعروں کے خالق فیض احمد فیض کی آج ایک سو پانچویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منفرد لب و لہجہ کے شاعر فیض احمد فیض کا نام اردو ادب میں ہمیشہ جگمگاتا رہے گا۔

ان کی شاعری نے برصغیر پاک و ہند کو ہی نہیں دنیا بھر کے ادبی حلقوں میں اپنی پہچان پیدا کی۔

(جاری ہے)

13 فروری 1911ء کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولنے والے فیض احمد فیض اردو کی تاریخ کے ایسے شاعر کہ جن کے کلام کا ترجمہ کئی زبانوں میں کیا گیا جن کے کلام کے لفظ لفظ میں جادو تھا۔ فیض نے خون اور موت کو بھی نشاط انگیز دکھایا ہے۔بے حسی اور سنگدلی کے دور میں رومانوی کا لہجہ اپنایا۔ یہ فیض ہی کا ہنر تھا کہ اس دور میں کلمہ حق بلند کیا جب زبانوں پر مہر لگا دی جاتی تھی۔ چار بار ادب کے نوبل انعام کیلئے نامزد ہونیوالے فیض احمد فیض کو اردو ادب کی خدمات پر حکومت پاکستان نے نشان امتیاز سے نوازا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں