موسم سرما مارچ تک پاکستان میں ڈیرے ڈالے رکھے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 13 فروری 2016 12:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما مارچ تک پاکستان میں ڈیرے ڈالے رکھے گااور اس برس ایلنینو کے باعث موسم سرما کی بارشیں تاخیر سے ہورہی ہیں۔موسم سرما اس سال بار بار اپنا رنگ بدلتا رہا، دسمبرمیں خشک سردی کا راج رہا تو جنوری دھند میں لپٹا رہا، پھربالائی علاقوں میں بارشیں اور شمالی علاقوں میں برف باری فروری میں ہوئی۔

جاڑے کی بارشیں اتنی تاخیر سے ہونے کی وجہ ایلنینوہے،جو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہر 4 سے 5 سال کے بعد آتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف کے مطابق دنیا کے سمندر معمول سے زیادہ گرم یا ٹھنڈا ہو جائیتو موسم میں جو تبدیلی آئے گی وہ ایلنینو کا سال ہو گا۔ اس سے پاکستان میں بارشوں کے ٹائمنگ تبدیل ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کہتے ہیں کہ ابھی سرما کی بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری اور بھی ہو گی، موسم بہار دیر سے اپنے جوبن پرآئیگا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دس دن میں ایک ایسا بارش کاسپیل آئے گا جس میں لگے گا سردی واپس آ چکی ہے، سردی کا یہ آنا جانا اگلے دو ماہ تک جاری رہے گا ،ونٹر مارچ کے آخر تک چل سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 10 دنوں میں کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 30 سنٹی گریڈ تک پہنچ جائے گالیکن بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری والے دنوں میں کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں