’یہ تمام سیاستدان ہمارے نوکر ہیں‘ روف کلاسرا نے سیاستدانوں کی کلاس لے لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 فروری 2016 14:27

’یہ تمام سیاستدان ہمارے نوکر ہیں‘ روف کلاسرا نے سیاستدانوں کی کلاس لے لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 فروری 2016ء):نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی صحافی رؤف کلاسرا پاکستان کے سیاستدانوں پر برس پڑے۔ رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ یہ سیاستدان ہمارے نوکر ہیں ، اگر ہمار نوکر ہمارے گھر میں چوری کر گا یا ڈاکہ ڈالے گا تو ہم اسے وہاں نہیں رہنے دیں گے تو ہم ان کو یہاں کیوں رہنے دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ہم ان سیاستدانوں کو ان کی تنخواہیں دیتے ہیں اور ہمارے ہی دئے گئے پیسے ان کی بیش قیمت سکیورٹی پر خرچ کیے جاتے ہیں۔ لیکن پھر بھی پاکستان میں کہا جاتا ہے کہ بد ترین جمہوریت ہے ، سیاستدانوں پر بھڑکتے ہوئے رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ یہ لوگ کیوں اچھی جمہوریت ملک میں نہیں لا سکتے ایسا کیوں ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں