ریڈیو پاکستان امن،بین المذاہب ہم آہنگی،ثقافت اور آگاہی کو فروغ دینے کا متحرک ذریعہ بن چکا ہے،دنیا میں میڈیا کے میدان میں انقلاب بر پا ہونے کے باوجود پاکستان میں ریڈیو کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،

ڈی جی پی بی سی سید محمد عمران گردیزی کا ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

ہفتہ 13 فروری 2016 21:50

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سید محمد عمران گردیزی نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان امن،بین المذاہب ہم آہنگی،ثقافت اور آگاہی کو فروغ دینے کا متحرک ذریعہ بن چکا ہے۔ہفتہ کو ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر ڈی جی ریڈیو پاکستان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میڈیا کے اس متحرک ذریعے تک رسائی آسان بنانے کیلئے ریڈیو پاکستان اس وقت ملک کے مختلف صوبوں اور علاقوں میں بولی جانے والی23زبانوں میں پروگرام نشر کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا میں میڈیا کے میدان میں انقلاب بر پا ہونے کے باوجود پاکستان میں ریڈیو کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔گزشتہ چند سالوں کے دوران ملک میں نجی سیکٹر کی جانب سے 200ایف چینلز کا قیام اس موثر میڈیاکا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان نے پرانے ٹرانسمیٹرز کو ڈیجیٹل میں تبدیل کرکے مثبت نتائج حاصل کئے ہیں۔عمران گردیزی نے مزید کہا کہ قومی سطح پرتمام سٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیوز بلٹنز اور کرنٹ افیئرز کے پروگراموں میں نمایاں تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں