امجد عزیز ملک ایشین سپورٹس جرنلسٹس باڈی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے

ہفتہ 13 فروری 2016 21:50

امجد عزیز ملک ایشین سپورٹس جرنلسٹس باڈی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) بحرین سپورٹس میڈیا کمیٹی کے صدر محمد قاسم اور پاکستان کے امجد عزیز ملک ایشین سپورٹس جرنلسٹس باڈی اے آئی پی س ایشیا کے بلامقابلہ صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔

(جاری ہے)

امجد عزیز یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ مناما میں منعقدہ 18 ویں اے آئی پی ایس ایشیا کانگریس میں کانٹینینٹل انتخابات میں محمد قاسم اور امجد عزیز ایشین جرنلسٹس باڈی کے آئندہ چار برس کیلئے بلامقابلہ صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ قاسم نے کویت کے فیصل اور امجد نے ایران کے سید عبدالحمید کی جگہ عہدے حاصل کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں