نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کی جانب سے فاطمہ جناح پاک میں روایتی اور چٹ پٹے کھانوں اور لوک موسیقی پر مبنی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد
ہفتہ 13 فروری 2016 22:01
اسلام آباد ۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کے ایک گروپ نے ہفتہ کو یہاں فاطمہ جناح پاک المعروف ایف نائن پارک میں کنگ فوڈ/کنگ پریولیج کارڈ کے پلیٹ فارم سے روایتی اور چٹ پٹے کھانوں اور لوک موسیقی پر مبنی فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ فوڈ فیسٹیول کے انعقاد میں طلبہ کے گروپ کو گائے بناسپتی اور جیریز انٹرنیشنل نے تعاون فراہم کیا جبکہ ایف ایم 91 میڈیا گروپ نے میڈیا پارٹنر کی ذمہ داریاں ادا کیں۔
فوڈ فیسٹیول میں روایتی کھانوں کی مختلف کاروباری کمپنیوں نے سٹال قائم کر رکھے تھے تاہم بڑی تعداد میں گھروں میں کھانے تیار کر کے سوشل میڈیا کے ذریعہ ہوم ڈیلیوری کی سہولت کے ذریعہ کاروبار کرنے والے خواتین و حضرات نے بھی سٹال لگا رکھے تھے۔(جاری ہے)
فوڈ فیسٹیول میں 40 سے زائد سٹال، بچوں کی تفریح کیلئے جھولے اور لوک پروگراموں کا انتظام کیا گیا تھا۔
وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی بڑی تعداد نے ہفتہ کی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے روایتی کھانوں کے خوب مزے لئے اور اہلخانہ کے ہمراہ تفریح کی۔ فیسٹیول کے 5 رکنی آرگنائزرز گروپ کے اراکین اسامہ طارق، کمال، فہد، اشعر اور ابو ذر نے بتایا کہ یہ فوڈ فیسٹیول اپنی نوعیت کا منفرد فیسٹیول ہے جس میں گھریلو پکوان کی صنعت کے علاوہ فوڈ کلے کاروبار سے وابستہ کاروباری کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کو متعارف کرانے اور کھانے پینے کے دلدادہ افراد کو نت نئے پکوانوں، فاسٹ فوڈز، پیزا، چپل کباب، مختلف اقسام کی بریانی اور کیک، آئس کریم جیسے خوش ذائقہ پکوانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 50 رضا کاروں نے انتظام و انصرام میں تعاون کیا ہے جبکہ جسمانی معذوری کا شکار ایک خاتون خانہ کا سٹال بھی متعارف کرایا گیا جو اپنے خاوند کے ہمراہ گھر میں پیزا اور دیگر اشیاء تیار کر کے سوشل میڈیا اور پمفلٹ کے ذریعہ کاروبار چلا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیولری اور ملبوسات گھر میں فروخت کرنے والی دو خواتین نے بھی سٹال لگایا ہے جبکہ چاکلیٹ سے لپٹی مٹھائیوں اور بیکری آئٹمز کے خصوصی سٹال بھی ہیں جو طالبات کے گھر میں تیار کردہ سامان پر مشتمل ہے۔ آرگنائزر نے بتایا کہ آئندہ سے وہ سالانہ کی بنیاد پر ایسے فوڈ فیسٹیولز منعقد کرائیں گے اور کنگ پریولیج کے ذریعہ شہریوں کو رعایتی نرخوں کی سہولت سے استفادہ کرنے کا بھی بھرپور موقع ملے گا۔ فوڈ فیسٹیول میں تھائی اور چائنیز کھانوں کا سٹال بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہا جو احمد ظفر اور ان کی اہلیہ انم نے لگایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر میں تیار کر کے سوشل میڈیا کے ذریعہ ہوم ڈیلیوری سے کام کا آغاز کیا ہے اور اچھی پذیرائی مل رہی ہے۔ جسمانی معذوری کا شکار عفت نامی خاتون نے پیزا کا سٹال لگایا ہوا تھا جن کا کہنا تھا کہ وہ دونوں میاں بیوی کام کرتے ہیں اور 5 لوگوں کو روزگار کا موقع بھی فراہم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی معذوری کو کمزوری نہیں بنایا ور باعزت ذریعہ معاش کما رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
خواتین کے لئے ویمن سیفٹی ایپ لانچ کریں گے، آئی جی اسلام آباد
جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 5 مئی کو اسلام آباد میں ہوں گے
پولیس افسران لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں،آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ایس ایچ او انسپکٹر عمران کا دوران ڈیوٹی انتقال
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا