ملک کے بالائی علاقوں کی برفباری نے سردی کی لہر میں اضافہ کردیا

چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر شہریوں کا رش ،میدانی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھے لگی

اتوار 14 فروری 2016 11:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء ) ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے باعث سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے۔ چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر شہریوں کا رش لگا ہوا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بھی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھے لگی۔ ملک کے بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ مری ، ایبٹ آباد ، ناران کاغان اور دیگر سیاحتی مراکز کے راستے برف ڈھکے ہوئے ،راستے دشوار ہونے کے باوجود پر سیاحوں کا رش لگا ہوا ۔

(جاری ہے)

منچلے نوجوان اور بچے برف کے گولے بنا کر ایک دوسرے پر پھینک کر لطف اندوز ہوتے رہے ۔ گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے بھی جاری رہا۔جلانے کی لکڑیاں اور ایل پی جی گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔گلگت اور گردنواح میں موسم آبر آلود ہوگیا ۔گلیات میں متعد د رابطہ سڑکیں اب تک بند ہوگئیں، مانسہرہ میں بھی موسم بادستور سرد ہوگیا۔ چمن پشین زیارت سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سائبیرین ہوائیں چلنی شروع ہو گئیں ۔ سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی بتدریج سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں