پارلیمنٹ کے دونوں ایوان مکمل طور پر سولر انرجی پر منتقل

اتوار 14 فروری 2016 11:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ کو مکمل طور پر سولر انرجی پر منتقل کردیاگیاہے،جس کا باقاعدہ افتتاح جلد کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کاکہناہے کہ پاکستان میں پارلیمنٹ پہلی گرین بلڈنگ اوربجلی کے استعمال کے حوالے سے خودمختار بن گئی ہے، چین کی کمپنی نے ایک میگا واٹ کا سولر انرجی منصوبہ لگا یاگیا ہے، اب تک مجموعی طور پر 80 میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی جس میں سے 62 میگا واٹ پارلیمنٹ کی بلڈنگ میں استعمال ہوئی جب کہ 18 میگا واٹ آئیسکو کو فروخت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں